0
Tuesday 20 Jan 2015 09:46

لوئر دیر میں مقیم افغان مہاجرین کو ۳ دن میں ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم

لوئر دیر میں مقیم افغان مہاجرین کو ۳ دن میں ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے لوئر دیر میں رہائش پذیر افغان مہاجرین کو ۳ دن میں ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔ فاٹا کی سیاسی انتظامیہ نے لاؤڈ سپیکر پر اعلان کرا کر مقامی رہائشیوں کو افغان مہاجرین کو اپنے ہاں ٹھہرانے سے روکا۔ اتوار کے روز جاری احکامات میں کہا گیا کہ خیبر ایجنسی میں غیر قانونی طور پر رہنے والے ۳ دنوں میں یہاں سے نکل جائیں۔ نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ گاڑیوں پر لاؤڈ سپیکروں پر اعلانات میں کرم میں اپنا کاروبار چلانے والے افغانوں کو بھی نکلنے کا کہا گیا۔ دریں اثنا خیبر پی کے پولیس نے سرچ آپریشن میں صوبہ بھر سے ۱۲۵ افغان مہاجرین سمیت ۶۰۴ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
خبر کا کوڈ : 433799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش