0
Sunday 25 Jan 2015 23:58

لاہور پریس کلب کے باہر اے ٹی آئی کا گستاخانہ خاکوں کیخلاف مظاہرہ

لاہور پریس کلب کے باہر اے ٹی آئی کا گستاخانہ خاکوں کیخلاف مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ گستاخانہ خاکوں کے خلاف انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فرانس کے میگرین کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب میں طلباء رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت فی الفور فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرے اور وہاں سے پاکستان کے سفیر کو بھی واپس بلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک اور قابل مذمت ہے کہ ہم حرمت رسول ﷺ کے ایشو پر بھی مصلحت کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حرمت رسول ﷺ پر اپنی جان، مال، اولاد سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں، مغرب کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر مغربی ممالک کو ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے، فرانس کے اخبار کا کارٹونسٹ اپنی اوچھی حرکت سے پورے مغرب کو عالمی جنگ کی آگ میں جھونکنے کے درپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس میں ہونے والے ملین مارچ کے جواب میں سعودی حکومت مدینہ منورہ میں ملین مارچ کا اعلان کرے اور پوری دنیا کے مسلمان مدینہ منورہ شریف پہنچ کر اپنی قوت کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ گستاخ رسول واجب القتل ہے، سزائے موت سے کم توہین رسالت کی کوئی سزا ہے ہی نہیں۔
خبر کا کوڈ : 435000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش