0
Saturday 31 Jan 2015 13:01

چوہدری سرور تحریک انصاف میں شامل ہو جائینگے، بابر اعوان

چوہدری سرور تحریک انصاف میں شامل ہو جائینگے، بابر اعوان
اسلام ٹائمز۔ پی پی پی کے سابق رہنما اور معروف سیاسی تجزیہ کار ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ چوہدری سرور نے اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے استعفیٰ دیا، پنجاب کے سابق گورنر سیاست سے الگ ہو رہے ہیں، نہ اپنی جماعت بنائیں گے، وہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام  میں میزبان کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ گورنر صوبے کا آئینی سربراہ ہوتا ہے، چوہدری سرور کی چارج شیٹ بہت اہم ہے، دیکھنا یہ ہے کہ کوئی عدالت ان کی چارج شیٹ پر از خود نوٹس لیتی ہے یا نہیں۔ ایک سوال پر بابر اعوان نے کہا کہ حکومت اقدامات کے حوالے سے سنجیدہ نہیں، اکیسویں ترمیم کی منظوری کو ایک ماہ ہونے کو آیا مگر اب تک فوجی عدالتیں قائم نہیں کی جا سکی ہیں اور نہ ہی کوئی مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجا گیا ہے۔ ایک اور سوال پر بابر اعوان نے کہا کہ پارلیمنٹ میں مفاہمت کے نام پر سودے بازی جاری ہے، ارکان پارلیمنٹ کو پہلے سفر کے لئے پی آئی اے کے واؤچر ملا کرتے تھے مگر اب اس کی بجائے اگلے بجٹ سے سفر کے اخراجات کے لئے ہر رکن قومی اسمبلی کو ایک لاکھ روپے ماہانہ کا ڈیبٹ کارڈ ملا کرے گا، خواہ سفر نہ کرے، دس روپے فی کلو میٹر الگ سے ملا کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 436186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش