0
Sunday 1 Feb 2015 23:09

فضائی بمباری میں داعش کے لیے کیمیائی ہتھیار بنانے کا ماہر ہلاک

فضائی بمباری میں داعش کے لیے کیمیائی ہتھیار بنانے کا ماہر ہلاک
اسلام ٹائمز۔ امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اتحادی طیاروں کی فضائی بمباری میں جنگجو تنظیم داعش کا کیمیائی ہتھیار بنانے کا ماہر مارا گیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام اور عراق میں لڑائی میں مصروف جنگجو تنظیم داعش کے لئے کیمائی ہتھیار بنانے کا ماہر ابو مالک عراق میں اتحادی طیاروں کی بمباری میں ہلاک ہو گیا ہے۔ امریکی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ابو مالک سابق عراقی صدر صدام حسین کے دورحکومت میں کیمائی ہتھیاروں کا انجینیئر تھا جس کے بعد اس نے القاعدہ اور پھر داعش میں شمولیت اختیار کرلی تھی تاہم 24 جنوری کو موصل کے علاقے میں اتحادی طیاروں کی داعش کے ٹھکانوں پر کی گئی بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا۔ امریکی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو مالک کی وجہ سے جنگجو تنظیم داعش کیمیائی ہتھیار بنانے کی صلاحیت حاصل کرنے کے قریب تھی، لیکن اس کی ہلاکت کے باعث داعش کی کیمائی ہتھیار بنانے کی صلاحیتوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی اور اتحادی ممالکی کی جانب سے عراق اور شام میں جنگجو تنظیم داعش کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جس میں مزاحمت کاروں کو شدید نقصان پہنچاہے۔
خبر کا کوڈ : 436465
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش