0
Friday 6 Feb 2015 16:18

بلوچستان میں کوئی ناراض بلوچ نہیں، عوام کو نقصان پہنچانیوالے دہشتگرد ہیں، میر سرفراز بگٹی

بلوچستان میں کوئی ناراض بلوچ نہیں، عوام کو نقصان پہنچانیوالے دہشتگرد ہیں، میر سرفراز بگٹی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے رہنماء میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گوادر میں یونین کونسل کے نومنتخب چیئرمین کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ اس وقت پورا صوبہ اسٹیٹ آف وار میں ہے۔ ایک طرف آپریشن ضرب عضب جاری ہے۔ جس کے تحت پوری قوم کا ساتھ پاک فوج اور حساس اداروں کو حاصل ہے۔ اس آپریشن کے ردعمل میں ہونے والے واقعات کے تدارک کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں سکیورٹی کی صورتحال پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔ فوجی عدالت کا قیام بلوچستان میں بھی نیشنل سیکورٹی پلان کے تحت عمل میں لایا جائے گا۔ دہشت گردوں کے کیسز کو دہشت گردی عدالت اور دیگر اسپیشل کورٹس میں بھیجا جائے گا۔ پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار کے قتل کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلٰی نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ اس سلسلے میں آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔ ہم ایسے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے بلکہ ان کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے گی۔ کوئٹہ اور گردونواح میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے کامیاب سرچ آپریشنز کئے ہیں۔ جس کے دوران ملزمان گرفتار اور مارے بھی جا چکے ہیں۔ بلوچستان میں کوئی ناراض بلوچ نہیں بلکہ عوام کی جان و مال کو نقصان پہنچانے اور دیگر واقعات میں ملوث ملزمان دہشت گرد ہیں۔

بلوچستان میں مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے ممکن بنایا جائے تو بہتر ہوگا۔ اس سلسلے میں گورنر اور وزیراعلٰی بلوچستان کو اختیارات دیئے گئے ہیں۔ تشدد جس بھی شکل میں ہو یہ ناقابل قبول اور دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔ سکیورٹی فورسز کا کیپٹن ڈیرہ بگٹی میں نہیں بلکہ صحبت پور کے علاقے میں شہید ہوا۔ امن و امان کے قیام کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے بعض لوگوں کی گاڑیوں کی چیکنگ کرتے ہیں جو معمول کی کاروائی ہے۔ تاہم سینئر صحافی کے والد کی نعش کو روکنے کے واقعہ کا نوٹس لیا جا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 437872
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش