0
Monday 9 Feb 2015 20:45

سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر جے آئی ٹی کی رپورٹ ٹھیک نہیں تو ایم کیو ایم عدالت میں جائے، خورشید شاہ

سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر جے آئی ٹی کی رپورٹ ٹھیک نہیں تو ایم کیو ایم عدالت میں جائے، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سانحہ بلدیہ ٹاون میں ملوث افراد سے قطع تعلقی کرے، میں نہیں سمجھتاکہ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ میں کوئی جان ہے، کہتے ہیں عمران خان نے اسمبلی کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے جہاں حلوہ اور چپلی کباب ملتے ہیں وہاں نہیں کر رہے، اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ کراچی فیکٹری واقعے کی ڈیڑھ سال بعد رپورٹ آئی ہے، میں نہیں سمجھتا کہ یہ رپورٹ اتنی زیادہ مستند ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور حکومت دونوں نے مجھ سے رابطہ کیا ہے، ہم سمجھتے ہیں مسلم لیگ نون کا حال برا ہے لیکن پی ٹی آئی اس سے بھی آگے ہے، ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ اتنے بڑے سانحہ کے باوجود وزیراعظم یا وزیرداخلہ شکارپور نہیں گئے، حالانکہ حکومت کو پارلیمینٹ نے بچایا ہے جسے شروع سے سنجیدہ نہیں لیا گیا۔ پارٹی قائدین نے انہیں ایم کیوایم کی سندھ حکومت میں شمولیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا تاہم اس سلسلے میں انہوں نے رحمان ملک کا بیان سنا، متحدہ قومی موومنٹ سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ملوث مجرموں سے اظہار لاتعلقی کرلے تو بری الذمہ ہوجائے گی، سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر جے آئی ٹی کی رپورٹ ٹھیک نہیں تو ایم کیو ایم عدالت میں جائے۔

خبر کا کوڈ : 438837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش