0
Thursday 19 Feb 2015 18:26

ملتان، جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیراہتمام تحفظ ناموس رسالت ریلی

ملتان، جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیراہتمام تحفظ ناموس رسالت ریلی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی جانب سے نواں شہر چوک تا ملتان پریس کلب تک تحفظ ناموس رسالت ۖ ریلی نکالی گئی جس کی قیادت جماعت اسلامی حلقہ خواتین جنوبی پنجاب کی ناظمہ رفیعہ فاطمہ، نائب ناظمہ فوزیہ عرفان، ضلعی ناظمہ محترمہ لالہ رُخ، شہناز ماجد نے کی۔ ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خواتین نے جماعت اسلامی کے کلمہ طیبہ والے پرچم، بینرز اور کتبے ہاتھوں میں اُٹھا رکھے تھے۔ جن پر نعرے درج تھے۔ شرکاء خواتین نے غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے اور دیگر نعرے لگائے۔ رفیعہ فاطمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرانس اور دیگر مغربی ممالک میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت یہود وہنود کی سازشیں ہیں جو انبیاء کی تو ہین کی مرتکب ہوتی ہیں یہود وہ قوم ہے جو اپنے انبیاء کو قتل کردیتے تھے مگر ہم مسلمان گناہ گار اور بے عمل ضرور ہیں مگر بے غیرت اور بزدل ہر گز نہیں ہماری زبانیں کٹ جائیں اگر ہم اپنے نبی اکرم ۖ کا دفاع نہ کریں۔ گستاخ رسول ۖ کی موت کے سوا کوئی سزا قبول نہیں۔ ہمارے حکمران اور عرب دنیا کے بزدل حکمران بھی سُن لیں پوری اُمت اپنے نبی پاک ۖ کے دفاع اور ناموس رسالت ۖ کے تحفظ کیلئے یکجا ہے اور اپنی جانوں کے نذرانے دینے کو بے قرار ہیں۔ حکمران غیرت مند ہوتے تو عالمی برادری میں آواز بلند کرتے اور عالمی سطح پر قانون سازی کرتے مگر حقیقت یہ ہے کہ جو بھی منافقت کریگا اپنے انجام کو پہنچے گا اور اللہ اپنے محبوب کی شان میں گستاخی کرنے والے کو سزا دیکر رہے گا۔ نائب ناظمہ جنوبی پنجاب فوزیہ عرفان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغرب اور عالم کفر خود اپنی آگ میں بھسم ہو کر رہے گا۔ عالم کفر کا ذات اقدس پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں۔ عالم اسلام میں کوئی ایسی قیادت نہیں جو مغرب کو اس کا آئینہ دکھائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نواز شریف اور سعودی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ خاموش تماشائی کی بجائے ٹھوس کردار داد کریں۔ ضلعی ناظمہ لالہ رُخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ۖ ہمارا عقیدہ اور ہمارے ایمان کاحصہ ہے اپنے محبوب رسول ۖ کی عزت اور نا موس پر اُمت کی ہر عورت اور ہر بچہ کٹ مریگا۔ فرانس والو سُن لو اُمت مسلمہ بیدار ہے ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک اپنے آقا سر ور کائنات کی عزت کی حفاظت کرینگے۔ ریلی میں فرانس کیخلاف عالمی عدالت میں سزا کا مطالبہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 441487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش