0
Friday 20 Feb 2015 22:26

ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی دہشتگردی کے خطرات منڈلانے لگے

ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی دہشتگردی کے خطرات منڈلانے لگے
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی بڑے پیمانے پر دہشتگردی کے امکانات اور خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل پاکستان کی جانب سے تمام سکیورٹی اداروں کے افسران کے علاوہ گلگت بلتستان کے ہوم سیکرٹری کو بھی خفیہ مراسلہ کے ذریعے اس خطرہ سے آگاہ کیا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں اہم مقامات بالخصوص شاہراہ ریشم، اہم فوجی و سول تنصیبات اور اہم تعلیمی اداروں کے علاوہ اہل تشیع کی امام بارگاہوں اور مساجد پر منظم خودکش حملوں کی منصوبہ بندی ہوگئی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلتستان میں اس سلسلے میں شیعہ مراکز، فوجی مراکز اور تعلیمی ادارے بہت حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کی جانب سے بھیجے جانے والی رپورٹ میں یہ کہا گیا یہ یہ منصوبہ القاعدہ اور طالبان کا مشترکہ ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشتگردانہ اس کاروائی میں خودکش حملوں کے علاوہ اہم مذہبی شخصیات کو بھی ٹارگٹ کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔ دوسری جانب آئی جی پی گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان نے اس طرح کے خدشات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں کسی قسم کا سکیورٹی تھرٹ نہیں ہے تاہم ملک بھر کی طرح یہاں بھی دہشتگرانہ کاروائیوں سے انکار ممکن نہیں اس کے لیے جامع پلاننگ کی جاری ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلتستان میں طالبان اور داعش سے ہمدردی رکھنے والے موجود ہیں لیکن انکی جماعتوں کے افراد موجود نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 441781
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش