0
Friday 26 Apr 2024 13:55

الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا

الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے لئے اچھی خبرآگئی، الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو باضابطہ پارٹی پوزیشن سے آگاہ کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل میں 82 آزاد ارکان قومی اسمبلی شامل ہوئے، جس میں پنجاب سے 49 اور خیرپختونخوا کے 33 ارکان شامل ہوئے۔ دستاویز کے مطابق سنی اتحاد کونسل کو کوئی مخصوص نشست نہیں دی گئی جبکہ قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل دوسری بڑی جماعت ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ نون لیگ کے 120، پیپلزپارٹی کے 71 ارکان ہیں، قومی اسمبلی میں 7 ارکان آزاد ہیں، ایم کیو ایم کے 21، جے یو آئی کے 11، قاف لیگ کے پانچ ارکان ہیں۔ دستاویز کے مطابق آئی پی پی کے 4، ایم ڈبلیو ایم، پی کے میپ، بی این پی کا ایک ایک رکن، پی ایم ایل ض، بی اے پی، نیشنل پارٹی کے ممبران کی تعداد ایک، ایک ہے۔ یاد رہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے الیکشن کمیشن سے تازہ ترین پارٹی پوزیشن مانگی تھی۔ واضح رہے کہ 22 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دے کر انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1131283
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش