0
Monday 23 Feb 2015 14:30

داعش کی تخلیق میں امریکہ کا بھی ہاتھ ہے، مقصد حزب اللہ کیخلاف فیصلہ کن جنگ تھا، جنرل ویزلی

داعش کی تخلیق میں امریکہ کا بھی ہاتھ ہے، مقصد حزب اللہ کیخلاف فیصلہ کن جنگ تھا، جنرل ویزلی
اسلام ٹائمز۔ سابق امریکی جنرل ویزلی کلارک کا کہنا ہے کہ داعش کی تخلیق میں امریکا کا بھی ہاتھ ہے، کیونکہ اس کی بنیاد رکھنے کے لئے امریکا کے قریبی حلیفوں اور دوستوں نے فنڈ فراہم کئے تاکہ اسے حزب اللہ کے خلاف فیصلہ کن جنگ کے لئے تیار کیا جاسکے۔ دوسری جانب مغربی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی حلیف اسرائیل اور کچھ عرب ممالک ایک عرصے سے حزب اللہ اور شامی صدر بشارالاسد کو ختم کرنے کے لئے بے تاب رہے ہیں اور تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ جنرل ویزلی کا اشارہ انہیں ممالک کی طرف ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکا اور مشرق وسطیٰ میں اس کے حلیف اور دوست ممالک مسلسل داعش کے خلاف شور بلند کرتے رہے ہیں اور اس کے خلاف جنگی کارروائی کا بھی آغاز کررکھا ہے لیکن یہ اطلاعات متعدد دفع سامنے آچکی ہیں کہ اس تنظیم کی بنیاد رکھنے والے خود امریکا اور اس کے دوست ہیں۔
خبر کا کوڈ : 442391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش