0
Monday 23 Feb 2015 20:32

بنگلہ دیش میں کشتی ڈوبنے سے 70 افراد ہلاک جبکہ متعدد ابھی تک لاپتہ ہیں

بنگلہ دیش میں کشتی ڈوبنے سے 70 افراد ہلاک جبکہ متعدد ابھی تک لاپتہ ہیں
اسلام ٹائمز۔ وسطی بنگلہ دیش میں ایک کشتی مال بردار بحری جہاز سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گئی جس میں 70 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے جبکہ 50 کو بچا لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق مسافر کشتی مال بردار جہاز سے ٹکرانے کے باعث ڈوب گئی جس میں 200 مسافر سوار تھے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈھاکا سے 50 کلو میٹر کے فاصلے پر دریائے پدما میں پیش آیا۔ تصادم ایک مسافر بردار اور ایک مال بردار کشتی کے درمیان ہوا، ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ مسافر کشتی راجبری کے علاقے دولت دیا سے پتیوریا جا رہی تھی۔ مانگ گنج ضلع کے پولیس سربراہ بدہان تریپورہ نے بتایا کہ کشتی ایک مال بردار ٹرالر سے ٹکرانے کی وجہ سے دریا میں الٹ گئی، پولیس نے سامان بردار جہاز کو اپنے قبضے میں لے کر عملے کے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ کشتی اس جگہ ڈوبی ہے جہاں دریا کی گہرائی 20 فٹ ہے۔ بنگلہ دیش میں آبی گزرگاہوں کا ایک وسیع نظام ہے اور حفاظتی نظام ناقص اور گنجائش سے زیادہ مسافروں کو بٹھانے کی وجہ سے کشتیوں کے حادثات ایک معمول کی بات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 442530
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش