0
Sunday 1 Mar 2015 10:36

میرپور ضمنی الیکشن کا شیڈول تبدیل

میرپور ضمنی الیکشن کا شیڈول تبدیل
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے میرپور کے حلقہ ایل اے 3 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول تبدیل کر دیا ہے اب پولنگ 29 مارچ کو ہو گی۔ ہفتہ کے روز آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کیمپ آفس میں میرپور کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس منیر احمد چوہدری کی زیر اجلاس ہوا جس میں انتظامی افسروں کے علاوہ جملہ امیدواروں نے شرکت کی۔ ریٹرننگ آفیسر نے بتایا کہ نیوسٹی میں مقیم ووٹرز کی تعداد 8080 بنتی ہے جہاں دو عمارتیں اور تیرہ پولینگ اسٹیشن تجویز کیے گئے ہیں۔ ووٹروں کے رش کے باعث امن و امان کا مسئلہ بن سکتا ہے۔ ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں نے بھی تجویز دی کہ تیرہ پولنگ اسٹیشن اتنی بڑی تعداد کے لیے کم ہیں اور قریبی علاقے میں کوئی سرکاری عمارت بھی موجود نہیں۔ مزید براں پولنگ کے روز سے کم از کم 15 دن قبل پولنگ سکیم کا سرکاری گزٹ میں مشتہر کرنا بھی ایک قانونی تقاضا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولنگ اسٹیشنوں کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا جس کے لیے ضروری ہے کہ پولنگ کا شیڈول تبدیل کر دیا جائے۔ اس بنیاد پر الیکشن کمیشن نے پندرہ مارچ کی تاریخ کو تبدیل کرتے ہوئے پولنگ کے لیے 29 مارچ مقرر کی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 444141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش