0
Wednesday 4 Mar 2015 10:27

الیکشن میں کسی کو بدمعاشی نہیں کرنے دیں گے، چوہدری عبدالمجید

الیکشن میں کسی کو بدمعاشی نہیں کرنے دیں گے، چوہدری عبدالمجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ میرپور کو بین الاقوامی شہر بنائیں گے، میرپور میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا سنگ بنیاد وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف جلد رکھیں گے۔ سوئی گیس کی فراہمی کے ساتھ متاثرین منگلا ڈیم کے اضافی کنبہ جات کے معاملات 99 فیصد حل ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم نے منگل کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں کسی کو بدمعاشی نہیں کرنے دیں گے۔ پی ٹی آئی کے ذمہدار جو گندی زبان استعمال کر رہے ہیں یہ ان کے خمیر کا حصہ ہے۔ ضمنی الیکشن کے لیے کوئی سرکاری وسائل استعمال نہیں ہو رہے اور نہ ہی ہم سیاست ملازمین کے کندھوں کا سہارا لے کر کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ میرپور شہر ریاست جموں و کشمیر اور دنیا بھر میں کشمیریوں کی پہچان ہے۔ اس شہر کو معاشی و اقتصادی لحاظ سے خوشحال بنائیں گے تاکہ بیرونی ممالک سے سرمایہ کار یہاں آ سکیں۔ اس موقع پر آرائیں یوتھ فورم کے سینکڑوں افراد نے پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری محمد اشرف کی حمایت کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری کوشش ہے کہ نوجوانوں کو تعلیم وترقی کے اعلی مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ نہ صرف خود بلکہ ریاست جموں و کشمیر کی پہچان بن سکیں۔

چوہدری مجید نے کہا کہ گذشتہ 60 سال سے میرپور کے نوجوانوں کی تعلیم میں رکاوٹ بننے والے اب ہماری بنائی گئی یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالج کو بند کروانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں مگر کسی مائی کے لعل میں جرات نہیں کہ ہمارے بنائے گئے ادارے بند کر سکے۔ یہ ادارے عوام کو یرغمالی ٹولے سے نجات کا سبب بنیں گے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ انتخاب میں ظالم اور مظلوم کا مقابلہ ہے۔ نوجوان ووٹ کی طاقت استعمال کرکے یرغمالی ٹولہ سے اہالیان میرپور کو نجات دلائیں۔
خبر کا کوڈ : 444753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش