0
Wednesday 4 Mar 2015 12:44

2015ء انتخابات کا سال نظر آتا ہے، عمران خان

2015ء انتخابات کا سال نظر آتا ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ کسی ایم پی اے نے بتائے گئے سینیٹ امیدوار کو ووٹ نہ دیا تو ایکشن لیں گے، جاوید نسیم کو نااہل کروائیں گے، ووٹ فروخت کرنیوالے رکن کو جیل میں ڈلوائیں گے، کسی نے ایم پی اے توڑا، اسمبلی توڑ کر ری الیکشن کرائیں گے، الطاف حسین نے لندن میں بیٹھ کر کراچی میں تباہی مچائی، پڑھے لکھے لوگوں کو الطاف حسين سے الگ ديکھنا چاہتا ہوں، زہرہ شاہد کو متحدہ کے لوگوں نے قتل کیا۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے چیلنج کا جواب چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ میرے نام ایک بے نامی روپیہ ثابت کردیں سیاست چھوڑ دوں گا، 15 کروڑ کی پیشکش کرنیوالا اچھا آدمی تھا، نام نہیں بتاؤں گا، 2013ء جیسے الیکشن کرانے ہیں تو جمہوریت کو خدا حافظ، مجھے 2015ء انتخابات کا سال نظر آتا ہے، ن لیگ نے الیکشن میں 70 لاکھ جعلی ووٹ ڈالے، گلگت بلتستان میں میاں صاحب نے اپنے امپائر کھڑے کردیئے۔
خبر کا کوڈ : 444775
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش