0
Thursday 5 Mar 2015 16:55

پاکستان کو باضمیر سیاست دانوں کی ضرورت ہے، مفتی گلزار احمد نعیمی

پاکستان کو باضمیر سیاست دانوں کی ضرورت ہے، مفتی گلزار احمد نعیمی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان جن کٹھن حالات سے گزر رہا ہے۔ ان حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے وطن عزیز کو باہمت اور باضمیر راہنماؤں کی ضرورت ہے۔ ضمیر فروش اور بکاؤ سیاست دانوں نے ملک کو بیشمار مسائل سے دوچار کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مفتی گلزار احمد نعیمی مرکزی صدر جماعت اہل حرم پاکستان نے جماعت کے مرکزی دفتر میں مرکزی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ خاتون جنت کانفرنس اتحاد بین المسالک کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا کہ اس کانفرنس میں تمام مسالک کے راہنماؤں اور عوام الناس کو دعوت دی جائے گی۔ اجلاس میں میجر سہیل عالم، مفتی رحمت اللہ جیلانی، مولانا عبدالقادر سکندری، مولانا محمد سلیم بٹگرامی، مولانا قاری طارق، مولانا محمد عبدالرحمن جلالپوری، جناب نقاش ملک اے ٹی آئی، محمد طلحہ زبیر حرم یوتھ ونگ، وقاص حمید حرم یوتھ ونگ نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 445111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش