0
Monday 9 Mar 2015 11:56

آصف زرداری اور الطاف حسین کا ٹیلیفونک رابطہ، سینیٹ انتخابات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

آصف زرداری اور الطاف حسین کا ٹیلیفونک رابطہ، سینیٹ انتخابات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں سینیٹ انتخابات اور سیاسی صورتحال پر تبالہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق الطاف حسین سے ٹیلیفونک گفتگو میں آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات اس بات کا تقاضہ کرتے ہیں کہ مفاہمت کی سیاست اور اتحاد و یکجہتی کی فضا کو فروغ دیا جائے۔ اس موقع پر الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان سب کا ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کا حق ہے کہ ان کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے، جبکہ اگر وہ میرٹ پر پورے اترتے ہوں، تو انہیں انتظام حکومت اور اقتدار حکومت میں ان کا حصہ دیا جائے، تاکہ وہ اپنے عوام کی خدمت کرسکیں۔ ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ تضادات جمہوری عمل کا حصہ ہیں، تاہم یہ ضروری ہے کہ ’’جیو اور جینے دو‘‘ کے اصول کے تحت تمام معاملات طے کئے جائیں۔ واضح رہے کہ جمعرات کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے بعد چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے ملکی سیاسی ماحول گرم ہے، اور سیاسی جماعتوں کے قائدین کا ایک دوسرے سے رابطوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 445922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش