0
Friday 13 Mar 2015 14:50

علامہ سید ساجد علی نقوی کی ٹنڈوالہ یار آمد، شیعہ علماء کونسل نے استقبال کیا

علامہ سید ساجد علی نقوی کی ٹنڈوالہ یار آمد، شیعہ علماء کونسل نے استقبال کیا
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ٹنڈوالہ یار آمد پر شیعہ علماء کونسل کی جانب سے قبہ اسٹاپ پر استقبال کیا گیا جبکہ استقبالیہ قافلہ ریلی کی صورت میں ٹنڈوالہ یار کی مرکزی مسجد علی ابن ابو طالب پہنچا، جہاں علامہ ساجد علی نقوی نے مسجد کا افتتاح کیا اور دعا مانگی، مسجد علی ابن ابو طالب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، نیشنل ایکشن پلان پر ہمیں شک و شبات ہیں صرف لاؤڈ اسپیکر پر پابندی عائد کرکے دہشتگردوں کو نہیں روکا جاسکتا بلکہ ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں سرچ آپریشن کیا جائے، پہلے بھی اسی طرح قومی ایکشن پلان بنایا گیا لیکن کامیاب نہ ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم آئین اور قانون پر عملدرآمد پر یقین رکھتے ہیں، ملی یکجہتی کونسل ملک میں امن امان کے لیے محنت کر رہی ہے جس میں تمام علماء اکرام موجود ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آنے والی بلدیاتی الیکشن میں شیعہ علماء کونسل بھرپور حصہ لے گی اور تمام اضلاع میں امیدوار کھڑے کیے جائیں گے، ملت تشیع کی نمائندگی ہر جگہ ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 447141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش