0
Monday 16 Mar 2015 19:08

ہم نے ایک روز میں سو سو جنازے اُٹھائے ہیں لیکن کہیں ایک پتہ تک نہیں ہلا، علامہ اقتدار نقوی

ہم نے ایک روز میں سو سو جنازے اُٹھائے ہیں لیکن کہیں ایک پتہ تک نہیں ہلا، علامہ اقتدار نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، قائمقام سیکرٹری جنرل ملتان محمد عباس صدیقی نے لاہور میں ہونے والے دو چرچوں پر حملے اور اس کے بعد مظاہرین کی جانب سے کیے گئے احتجاج کے حوالے سے کہا ہے کہ ایک منظم سازش کے تحت ملک کے حالات کشیدہ کیے جا رہے ہیں، شرپسند عناصر عیسائی برداری کے نام پر ملک کی فضا کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اُنہوں نے کہا کہ حکومت ان دہشتگردوں کے سامنے بے بس ہے، حکمران اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے دہشتگردوں کو سیاسی پناہ فراہم کر رہے ہیں۔ مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہونے والے ظلم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے لیکن قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے، اس موقع پر اُنہوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں اہل تشیع کو سلام کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک روز میں سو سو جنازے اُٹھائے ہیں لیکن کہیں ایک پتہ تک نہیں ہلا، حکمرانوں سے انصاف کی توقع نہیں کیونکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑنے کے دعوے کرنے والے حکمران دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ جب تک حکمران اپنی جماعتوں سے دہشتگردوں کو نکال باہر نہیں کرتی امن ممکن نہیں۔ علامہ اقتدار نقوی نے اس موقع پر عیسائی برادری سے پُرامن رہ کر احتجاج کرنے کی اپیل کی تا کہ کسی بے گناہ کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 447906
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش