0
Thursday 19 Mar 2015 19:14

دہشتگردوں کو نشان عبرت بنائے بغیر امن کا خواب پورا نہیں ہو سکتا، علامہ راجہ ناصر عباس

دہشتگردوں کو نشان عبرت بنائے بغیر امن کا خواب پورا نہیں ہو سکتا، علامہ راجہ ناصر عباس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں سمیت جہاں بھی دہشت گرد ہیں، ان کو نشان عبرت بنانا ہو گا، ورنہ امن صرف خواب ہی رہیگا، دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں ہی ملک میں امن لا سکتی ہیں، حکمرانوں کو اب اپنے اقتدار نہیں ملک و قوم کی فکر کرنا ہو گی، ورنہ تاریخ ان کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو اپنی صفوں سے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کو نکالنا ہو گا ورنہ انہی جماعتوں کی قیادت کرنیوالوں کے بارے میں بھی بہت سے سوالات جنم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں امن کیلئے پاک رینجرز کی کارروائیاں ملک اور قوم کے مفاد میں ہیں، لیکن وہاں بھی ضرورت اس بات کی ہے کی بلاتفریق کارروائیاں کی جائیں تاکہ امن کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی مرکزی اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اب ذاتی کی بجائے قومی مفادات کو ترجیح دیں اور عام انتخابات میں حکمرانوں نے قوم سے جو بھی وعدے کئے ہیں ان کو پورا کیا جائے تاکہ ملک سے دہشت گردی، بے روزگاری، بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ سمیت تمام مسائل حل ہو سکیں۔
خبر کا کوڈ : 448663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش