0
Thursday 26 Mar 2015 18:49

صاحبزادہ حامد رضا کیخلاف مقدمات گھٹیا ذہنیت کی عکاسی ہیں،معصوم نقوی

صاحبزادہ حامد رضا کیخلاف مقدمات گھٹیا ذہنیت کی عکاسی ہیں،معصوم نقوی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما پاکستان (نیازی) کے سربراہ پیر معصوم نقوی نے لاہور میں اے ٹی آئی کی دعوت پر بلائے گئے تنظیمات اہل سنت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی ایما پر صاحبزادہ حامد رضا پر چار سے زائد مقدمات گھٹیا ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا سے حکومتی زیادتیوں پر خاموش نہیں رہ سکتے، پنجاب حکومت یارسول اللہ ﷺ کہنے والوں کو تنگ کرنے سے باز رہے، حکومت ہمارے صبر کا امتحان نہ لے، صاحبزادہ حامد رضا کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہی ہو گی۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ دھاندلی کی پیداوار حکمرانوں کو توبہ کر لینی چاہیے اور عوام کی جان چھوڑ دینی چاہئے۔میڈیا نے عوام کو جو شعور دیا ہے اس سے وہ حکمرانوں کے کرتوت جان کر باغی ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 450156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش