0
Friday 26 Nov 2010 00:39

انسداد منشیات،پاکستان،ایران اور افغانستان نے حکمت عملی طے کر لی

انسداد منشیات،پاکستان،ایران اور افغانستان نے حکمت عملی طے کر لی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق پاکستان،ایران اور افغانستان نے انسداد منشیات کیلئے اکیس نکاتی حکمت کی منظوری دے دی، پاک ایران سرحد کی طرح پاک افغان سرحد پر بھی منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے مشترکہ آپریشن کئے جائیں گے۔ انسداد منشیات پر تعاون کے لئے تینوں ممالک کے درمیان باضابطہ مذاکرات اسلام آباد میں ہوئے۔مذاکرات میں افغان وزیر برائے انسداد منشیات ضرار احمد،ایران کے انسداد منشیات ہیڈکوارٹر کے سیکریٹری جنرل انجینئر مصطفٰی نجار،وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات ارباب محمد ظاہر اور اقوام متحدہ کے انسداد منشیات کے ادارے یو این او ڈی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر یوری فیڈوٹوو نے شرکت کی۔
 مذاکرات میں اکیس نکاتی اسلام آباد ڈیکلیئریشن پر اتفاق کیا گیا۔وزیر داخلہ رحمان ملک نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔سہ فریقہ اجلاس کے بعد مشترکہ پریس بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان،ایران اور افغانستان نے 21 نکاتی حکمت کی منظوری دی ہے،اس سلسلے میں تنیوں ملک مل کر کام کریں گے۔پاک ایران سرحد کی طرح پاک افغان سرحد پر بھی مشترکہ آپریشن کئے جائیں گے،افغان وزیر ضرار احمد مقابل کا کہنا تھا کہ منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے پاکستان کے ساتھ مشترکہ آپریشن کی جلد حکمت عملی بنائیں گے۔اجلاس کے فیصلوں کے مطابق بروقت رابطوں کیلئے تینوں ممالک کے درمیان موٴثر مواصلاتی نظام قائم کیا جائے گا اور متعلقہ اداروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 45132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش