0
Friday 26 Nov 2010 00:16

پاک ایران مشترکہ سیکیورٹی کونسل کے قیام کا فیصلہ

پاک ایران مشترکہ سیکیورٹی کونسل کے قیام کا فیصلہ
 اسلام آباد:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور ایران نے سرحدی علاقوں میں غیر قانونی نقل و حرکت روکنے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مشترکہ سیکورٹی کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں ممالک کے بلوچیوں کو مخصوص شناختی کارڈ جاری کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور ایرانی وزیر داخلہ مصطفیٰ محمد نجار کے درمیان ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران میں دہشت گردی کے واقعات کو روکنے کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ پاکستان اور ایران کیلئے سنگین مسئلہ ہے جس کے سدباب کیلئے دونوں ممالک کے درمیان بارڈز پر سیکورٹی فورسز کی تعداد بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔اس موقع پر وزیر داخلہ رحمان ملک نے سیلاب زدگان کی امداد پر ایرانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

خبر کا کوڈ : 45130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش