0
Saturday 11 Apr 2015 17:28

مسلم لیگ نواز گلگت بلتستان میں دھاندلی سے تو اقتدار پہ آسکتی ہے عوامی مینڈیٹ سے نہیں، الیاس صدیقی

مسلم لیگ نواز گلگت بلتستان میں دھاندلی سے تو اقتدار پہ آسکتی ہے عوامی مینڈیٹ سے نہیں، الیاس صدیقی
اسلام ٹائمز۔ حفیظ الرحمٰن وزیراعلٰی کے خواب میں نیم پاگل ہوگئے ہیں، سرکاری وسائل اور ملازمین کو زبردستی گورنر کے استقبال کیلئے جمع کر کے خوش فہمی میں مبتلا ہیں کہ علاقے میں ان کی پارٹی مضبوط ہے۔ سرکاری ملازمین اور سرکاری گاڑیوں کے بے دریغ استعمال کے باوجود گورنر کے بھرپور استقبال میں ناکام ہو چکے ہیں اور گورنر کے سٹیٹس کی آڑ میں مسلم لیگ نواز اپنی الیکشن مہم چلا رہی ہے۔ ان خیالات کاا ظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ نواز دھاندلی کے ذریعے تو اقتدار میں آسکتی ہے لیکن آن گراؤنڈ حقائق یہ ہیں کہ قیامت تک یہ جماعت عوامی حق رائے دہی سے اقتدار تک نہیں پہنچ سکتی۔ مسلم لیگ نواز میں ہمت ہے تو سرکاری وسائل کے استعمال کے بغیر اپنی جماعت کی سطح پر کوئی قابل ذکر جلسہ کر کے دکھائے، اسٹیبلشمنٹ کے کاندھوں پر سوار جماعت عوامی حقوق کی ترجمان کبھی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کے دورہ بلتستان کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کے تلوے چاٹ کر احتجاج ختم کروایا گیا۔ گلگت بلتستان کے عوام نے آمر ضیاء الحق کی باقیات کو کھبی دل سے تسلیم نہیں کیا ہے اور علاقے میں مسلم لیگ نواز کا کوئی مستقبل نہیں، لیگی رہنما جھوٹے وعدوں کے ذریعے عوامی رائے چرانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے گورنر کے دوروں کی آڑ میں سرکاری وسائل کو استعمال کر کے نواز لیگ کی الیکشن مہم چلانے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین سیاسی انتقام کا نشانہ بننے کے باوجود الیکشن میں میدان خالی نہیں چھوڑے گی اور مسلم لیگ نواز کو الیکشن میں بدترین شکست سے دوچار کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 453618
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش