0
Tuesday 30 Nov 2010 13:24

افغان پولیس افسر کی فائرنگ سے 6 امریکی فوجی ہلاک

افغان پولیس افسر کی فائرنگ سے 6 امریکی فوجی ہلاک
کابل:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق افغان پولیس آفیسر نے فائرنگ کر کے 6 امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔لاس اینجلس ٹائمز،فنانشل ٹائمز،گارجین،ٹائمز و دیگر امریکی و برطانوی اخبارات کے مطابق افغان سرحدی پولیس آفیسر نے ٹریننگ مشن کے دوران فائرنگ شروع کر دی۔جہاں زیادہ تر امریکی فوجی تھے،فائرنگ کے تبادلے میں اسے بھی ہلاک کر دیا گیا۔ایساف کا کہنا ہے کہ گن مین افغان بارڈر پولیس کی یونیفارم میں ملبوس تھا۔ایساف کے مطابق 14 اکتوبر کے بعد ایک ہی واقعے میں یہ سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔ 
آج نیوز کے مطابق مشرقی افغانستان میں تربیت کے دوران افغان پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے چھ نیٹو فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔نیٹو کے جاری کردہ بیان کے مطابق مشرقی افغانستان میں تربیتی مشق کے دوران افغان بارڈر پولیس کی وردی میں ملبوس ایک شخص نے ایساف کے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں چھ غیرملکی فوجی ہلاک ہو گئے۔بیان کے مطابق فائرنگ کرنے والا بھی مارا گیا۔ بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کس طرح مارا گیا اور نہ ہی ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شہریت بتائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 45579
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش