0
Monday 27 Apr 2015 16:19

کوئٹہ، سیٹلائٹ ٹاؤن میں زائرین کی بس پر فائرنگ سے 3 افراد شہید، متعدد زخمی

کوئٹہ، سیٹلائٹ ٹاؤن میں زائرین کی بس پر فائرنگ سے 3 افراد شہید، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ سیٹلائٹ ٹاؤن میں زائرین کی بس پر فائرنگ سے 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک زخمی دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا شکار ہونے والی بس زائرین کی تھی جب کہ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بھی کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف نے فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی جب کہ واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے اس میں ملوث افراد کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
خبر کا کوڈ : 456844
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش