0
Tuesday 28 Apr 2015 15:12

متاثرین باڑہ آپریشن کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر

متاثرین باڑہ آپریشن کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں بارش سے شدید نقصان ہوا ہے، متاثرین باڑہ آپریشن کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔ گزشتہ روز کی طوفانی بارش سے خیبرپختونخواہ میں نوشہرہ چارسدہ شب قدر سمیت دیگر اضلاع میں شدید تباہی ہوئی سب سے زیادہ نقصان تحصیل پبی میں ہوا۔ بارش سے مواصلات کا نظام متاثر ہوا ہے، بارشوں سے جلوزئی کیمپ کے ڈھائی ہزار سے زائد خیمے مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں اور متاثرین کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔ چارسدہ میں چھتیں، دیواریں اور درخت گرنے سے حادثات پیش آئے۔ وسیع رقبے پر گندم کی تیار فضل اور آلو بخارہ کے باغات بھی بری طرح متاثر ہوئے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 457094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش