0
Saturday 23 May 2015 20:49

ایگزیکٹ سکینڈل، کامران خان، اظہر عباس، عاصمہ شیرازی بول سے مستعفی

ایگزیکٹ سکینڈل، کامران خان، اظہر عباس، عاصمہ شیرازی بول سے مستعفی
اسلام ٹائمز۔ جعلی ڈگریوں کا سکینڈل سامنے آنے کے بعد ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائی جاری ہے۔ اس سکینڈل کے سامنے آنے کے بعد ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کا میڈیا ہاوس بول میڈیا گروپ کے صدر اور معروف صحافی کامران خان نے استعفٰی دے دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کامران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ضمیر کے پیش نظر بول گروپ سے استعفٰی دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ابھی ایگزیکٹ کمپنی کے سکینڈل کے انہوں نے فوری طور استعفٰی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کا جعلی ڈگریوں سے متعلق سکینڈل سامنے آنے کے بعد کامران خان نے کہا تھا کہ اگر اس ادارے پر الزامات ثابت ہو گئے تو وہ مستعفی ہوجائیں گے، تاہم فیصلہ آنے سے قبل ہی انہوں نے بول گروپ کو خیرباد کردیا ہے۔ اس طرح معروف صحافی اور بول کے سی ای او اظہر عباس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سکینڈل سامنے آںے کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، اگر ایگزیکٹ کمپنی اور بول میڈیا گروپ کے مالک شعیب شیخ بول میڈیا سے لاتعلقی کا اعلان کریں تو وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرسکتے ہیں۔ اسی طرح معروف خاتون صحافی اور اینکر عاصمہ شیرازی نے بھی بول میڈیا سے استعفٰی دیدیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 462645
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش