0
Tuesday 26 May 2015 20:43

گورنر گلگت بلتستان کی موجودگی میں شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں، مرزا حسین

گورنر گلگت بلتستان کی موجودگی میں شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں، مرزا حسین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف حلقہ پانچ نگر 1 کے امیدوار مرزا حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی کے گورنر برجیس طاہر اور امور کشمیر کے سیکرٹری شاہد اللہ بیگ کے ہوتے ہوئے گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات کا انعقاد ایک خواب ہے گورنر اور اسکا آلہ کار سیکرٹری پری پول ریگنگ میں مصروف ہیں اور انہیں معلوم ہے کہ دھاندلی کرائے بغیر مسلم لیگ نون ایک سیٹ بھی نہیں جیت سکتی۔ وہ تحریک انصاف کی گلگت بلتستان میں انٹری سے خوف زدہ ہیں۔ یونین آف جرنلٹس نگر کے زیراہتمام الیکشن فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے مرزا حسین نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ نواز لیگ اس الیکشن میں پری پول اور پوسٹ پول رِگنگ کروانے کی تیاریاں مکمل کر چکی ہے اس لئے انتخابات فوج کی نگرانی میں منعقد ہونے چاہیں، تاکہ دھاندلی اور عوامی مینڈیٹ چھینے کا کسی کو موقع نہ ملے۔ پاک چین اقتصادی راہدای کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں مسلم لیگ نون کی حکومت نے گلگت بلتستان کو مکمل طور پر نظر انداز کر رکھا ہے اور منصوبے کے نقشے میں جی بی شامل نہیں، نواز شریف اور شہباز شریف گلگت بلتستان کے عوام کو اس منصوبے سے دور رکھ کر یہاں کے عوام کو معاشی طور پر قتل کرنا چاہتے ہیں اس لئے گلگت بلتستان کے عوام کو اپنے حق کے لیے اٹھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے ورنہ یہ ظالم حکمران یہان کے عوام کو کبھی حق نہیں دیں گے۔ مرزا حسین نے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کو اکنامک بفرزون بنایا جائے اور ٹیرین کے سب سے بڑی اسٹیشن گلگت میں ہونے چاہئیں۔ اپنے حلقے میں بعض منصوبوں کی عدم تکمیل کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں ان کا کوئی قصور نہیں اور اس تمام تر خرابی کے ذمہ دار پی ڈبلیو ڈی کے کرپٹ عناصر ہیں جنکی نااہلی غفلت اور بد انتظامی کی وجہ سے آج ان منصوبوں کا یہ حشر ہے خاص کر گریٹر ایریگیشن پائپ منصوبہ اس کی نظیر ہے۔
خبر کا کوڈ : 463292
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش