0
Tuesday 26 May 2015 20:27

کھرمنگ ضلع عوام کا بنیادی حق ہے کسی کا احسان نہیں ہے، آغا علی رضوی

کھرمنگ ضلع عوام کا بنیادی حق ہے کسی کا احسان نہیں ہے، آغا علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے کھرمنگ میں انتخابی مہم کے دوران عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کھرمنگ کی عوام نے ہم پر اعتماد کیا اور ہمیں خدمت کا موقع دیا تو انکی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کھرمنگ کی عوام باشعور اور غیرت مند عوام ہے جعلی وعدوں پر اپنا ضمیر اور اپنا مستقبل کسی دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنے والی جماعت کا ساتھ نہیں دے سکتا ہے، کھرمنگ ضلع عوام کا بنیادی حق ہے کسی کا احسان نہیں ہے، ہمیں اپنا حق دے کر کوئی احسان نہ جتائے وفاقی حکومتوں نے 67 سالوں سے ہمارے حقوق دبائے رکھی ہیں جسکی بازیابی ہمارا اخلاقی فریضہ ہے، ہم خون کے آخری قطرہ تک عوام حقوق کے لیے جنگ جاری رکھیں گے اور مظلوموں کی آواز پر لبیک کہتے رہیں گے۔ ہمارا انتخابات میں حصہ لینا عہدوں کی لالچ میں نہیں بلکہ غاصب اور عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا راستہ روکنا، عوام کو انکے حقوق دینا، گلگت بلتستان کو مادر وطن کا مضبوط ترین خطہ بنانا اور 67 سالہ محرومیوں کا ازالہ کرنا ہے۔ عوام نے ہم پر اعتماد کیا تو ہم دنیا کو بتا دیں گے عوام کی خدمت کس طرح کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پہلے بھی قومی معاملات نے عوام کو ہمیں سرفرازی عطا کی اب الیکشن میں بھی کامیابی سے ہم کنار کریں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ عوام ہمیں اس محاذ پر کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور سروخرو کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 463290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش