0
Friday 29 May 2015 15:14

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے گھر پر چھاپہ، 2 ارب روپے برآمد

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے گھر پر چھاپہ، 2 ارب روپے برآمد
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں حساس اداروں نے سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے گھر پر چھاپہ مار کر 2 ارب روپے برآمد کرلئے۔ پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب حساس اداروں نے کراچی کے پوش علاقے خیابان مجاہد ڈیفنس میں شرجیل میمن کے گھر چھاپا مارا، اور 2 ارب روپے برآمد کئے۔ حساس اداروں نے 40 سے 45 منٹ تک کارروائی کی، اور شرجیل انعام میمن کے گھر پر موجود ملازمین کے ویڈیو بیانات بھی ریکارڈ کئے۔ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن اس وقت دبئی میں ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شرجیل میمن کے سیکرٹری کو کرپشن الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 463827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش