0
Saturday 30 May 2015 23:58

کوئی بھی بلتستان کے عوام کو سہانے خواب دکھا کر ووٹ نہیں لے سکتا، ڈاکٹر شجاعت میثم

کوئی بھی بلتستان کے عوام کو سہانے خواب دکھا کر ووٹ نہیں لے سکتا، ڈاکٹر شجاعت میثم
اسلام ٹائمز۔ میوزکل شو کرکے کھرمنگ کے عوام کو خوشحالی کے خواب دکھانے والے ایک دن بعد پانچ سال کے لئے غائب ہو جائیں گے، سادہ لوح عوام کو ہر دور کے سیاست دانوں نے دھوکے دیئے، اب یہاں کے عوام باشعور اور بیدار ہیں، کوئی بھی بلتستان کے عوام کو سہانے خواب دکھا کر ووٹ نہیں لے سکتا، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کھرمنگ کے امیدوار ڈاکٹر شجاعت میثم نے حلقہ 5 میں انتخابی جلسے سے خطاب میں کیا، انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، انشااللہ ہم عوام سے یہ وعدہ کرتے ہیں کہ ہم آپ سے خیانت نہیں کریں گے، مجلس وحدت مسلمین مستضعفین کی جماعت ہے، اور ہمارے قائدین کی استقامت اور شجاعت کا ثمر ہے کہ ملک بھر کی بڑی پارٹیاں اس عوامی جماعت کی سیاسی طاقت دیکھ کر خوفزدہ ہیں، ہمارا اوڑھنا بچھونا عوام ہے، عوامی لوگ میوزکل شو اور سبز باغ نہیں دکھاتے وہ عوام کے لئے کام کرتے ہیں، انشااللہ بلتستان کے عوام بیدار ہیں اور وہ کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 464138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش