0
Friday 5 Jun 2015 19:10

مصری مظاہرین کے قتل کے الزام میں سابق صدرحسنی مبارک کے دوبارہ ٹرائل کا حکم

مصری مظاہرین کے قتل کے الزام میں سابق صدرحسنی مبارک کے دوبارہ ٹرائل کا حکم
اسلام ٹائمز۔ مصر کی ایک اپیل کورٹ نے سابق صدر حسنی مبارک کو 2011 میں مظاہرین کو ہلاک کرنے کے مقدمے کا دوبارہ سامنا کرنے کا حکم دیا ہے۔ سابق صدر حسنی مبارک پر الزام ہے کہ انھوں نے 2011 میں شروع ہونے والی بغاوت کے دوران لوگوں کو قتل کرنے کی سازش کی تھی جس کے دوران 800 کے لگ بھگ افراد ہلاک ہو گئے تھے، 87 سالہ حسنی مبارک قاہرہ کے ایک فوجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ اپیل عدالت کے جج کا کہنا تھا کہ حسنی مبارک کے خلاف پانچ نومبر کو مقدمہ چلایا جائے گا، یہ تیسرا موقع ہو گا جب حسنی مبارک کے خلاف اس مقدمے کی سماعت ہو گی۔ 2012 میں حسنی مبارک کو مظاہرین کو ہلاک کرنے کی سازش کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم اس سے اگلے برس تکنیکی وجوہات کی بنا پر اس مقدمے کو دوبارہ چلانے کا حکم دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 465070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش