0
Sunday 7 Jun 2015 23:00

جے ایف 17 تھنڈر پیرس ایئر شو میں شرکت کیلئے روانہ

جے ایف 17 تھنڈر پیرس ایئر شو میں شرکت کیلئے روانہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کا تین جے ایف 17 تھنڈر طیاروں اور پاک فضائیہ کے پائلٹس اور تکنیکی معاونین پر مشتمل دستہ پیرس ائیر شو میں شرکت کے لیے روانہ ہو گیا۔ پاک فضائیہ کے ترجمان ایئرکمانڈر ایس ایم علی کے مطابق فرانس کی ائیروسپیس انڈسٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد کیے جانے والے اکیاونویں ائیرشو کا آغاز 15 جون سے پیرس میں ہو گا اور یہ 21 جون تک جاری رہے گا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کا ایک جے ایف 17 تھنڈر طیارہ فضائی مظاہرے میں شرکت کرے گا جب کہ دیگر دو نمائش کے لیے رکھے جائیں گے۔ پاکستان اور چین کی مشترکہ کوششوں سے تیار کیے گیا جے ایف 17 تھنڈر اس سے قبل بھی برطانیہ، چین، ترکی اور دبئی سمیت دنیا بھر کے کئی ائیر شوز میں اپنی صلاحیتیں دکھا چکا ہے۔ جے ایف- 17 تھنڈر ایک ملٹی رول طیارہ ہے جسے چین کی ایوی ایشن انڈسٹری کے تعاون سے پاک فضائیہ کی ضروریات پوری کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 465473
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش