0
Saturday 13 Jun 2015 21:43

کل جیل بھرو آندولن، لکھنؤ امام بارگاہ سے گرفتاریاں دی جائیں گی

کل جیل بھرو آندولن، لکھنؤ امام بارگاہ سے گرفتاریاں دی جائیں گی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ وقف بورڈ میں ہورہی بدعنوانیوں اور اپنے جائز حقوق کی بازیابی کے لئے نویں دن بھی بڑے امام باڑے پر انجمنوں کا دھرنا جاری رہا۔ نو دنوں سے مسلسل بڑے امام باڑے کا تالا بند ہے۔ آج دھرنے میں انجمن حسینیہ قدیم اور غنچہ مہدیہ شامل رہیں۔ کل شیعہ وقف بورڈ میں شفافیت کے مطالبہ کو لیکر ناجائز ہوری پلاٹنگ کے خلاف اور اپنے ملی حقوق کی بازیابی کے لئے جیل بھرو آندولن ہوگا۔ صبح دس بجے مولانا کلب جواد نقوی کے مکان پر علماء کی میٹنگ ہوئی جس میں کل ’’ناظم صاحب کے امام باڑے‘‘ شروع ہورہے جیل بھرو آندولن پر علماء نے بات کی۔ علماء نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں اور محلوں سے خاموشی کے ساتھ پرامن طریقے سے ناظم صاحب کے امام باڑے پہونچیں جہاں علماء کی موجودگی میں بڑی تعداد میں گرفتاریاں دی جائینگی۔ مولانا کلب جواد نقوی نے کہا کہ ہماری گرفتاریاں پرامن طریقے سے ہونگی۔ عوام سے گذارش ہے کہ وہ خاموشی کے ساتھ ناظم صاحب کے امام باڑے پہونچیں اور بڑی تعداد میں گرفتاری دیں تاکہ سرکار کو معلوم ہو کہ ہماری پوری قوم وقف بورڈ میں شفافیت چاہتی ہے اور بے ایمانوں کے خلاف ہے۔
خبر کا کوڈ : 466436
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش