0
Sunday 12 Dec 2010 15:33

غزہ،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید

غزہ،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید
غزہ:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق غزہ کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید ہو گئے۔اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر سکیورٹی بیریر کے قریب موجود دو فلسطینیوں پر اچانک فائرنگ کر دی۔جس سے دونوں موقع پر ہی شہید ہو گئے۔اسرائیلی حکام کے مطابق دونوں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا،جو بیس منٹ تک جاری رہا۔فائرنگ سے ایک اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوا۔
جنگ نیوز کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہری جاں بحق ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی ٹینک فلسطینی علاقے میں 100 میٹر اندر گھس آئے۔اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہری جاں بحق ہو گئے۔ جوابی فائرنگ میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہو گیا،جسے ہیلی کاپٹر کی مدد سے وہاں سے منتقل کیا گیا۔

خبر کا کوڈ : 46658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش