0
Monday 15 Jun 2015 02:51

سندھ بجٹ کیخلاف ایم کیو ایم کی ہڑتال ختم، تجارتی مراکز، ٹرانسپورٹ بند رہیں

سندھ بجٹ کیخلاف ایم کیو ایم کی ہڑتال ختم، تجارتی مراکز، ٹرانسپورٹ بند رہیں
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے سندھ بجٹ کے خلاف کراچی میں ہڑتال کامیاب رہی۔ سندھ کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے خلاف ایم کیو ایم کی اپیل پر ہڑتال ہوئی۔ شہر میں تجارتی مراکز، پٹرول پمپس اور دکانیں بند رہیں۔ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر تھا۔ شہر میں صبح کھلنے والے ہوٹل اور بیکریاں بھی بند رہیں۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے دوپہر کے بعد کاروبار اور ٹرانسپورٹ بحال کرنے کی اپیل کی تھِی۔ جس کے بعد شہر میں معمولات زندگی بحال ہو گئے۔ شہریوں نے آدھے دن کی ہڑتال کو بہتر قرار دیا۔ بعض افراد کا کہنا تھا کہ آج کی ہڑتال سے صرف یومیہ اجرت پر کام کرنے والے متاثر ہوئے۔ شہر میں ہڑتال پرامن رہی اور کہیں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ دوپہر کے بعد ٹرانسپورٹرز گاڑیاں سڑکوں پر لے آئے اور تمام تجارتی سرگرمیاں بھی بحال ہوگئیں۔
خبر کا کوڈ : 466607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش