0
Thursday 18 Jun 2015 16:55

برمی مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے، جماعت الدعوۃ کے زیراہتمام تحفظ مسلمین کانفرنس

برمی مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے، جماعت الدعوۃ کے زیراہتمام تحفظ مسلمین کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے پام بیج ہوٹل میں جماعت الدعوۃ کے زیراہتمام دفاع پاکستان و تحفظ مسلمین کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں جماعت کے مرکزی قائدین مولانا ہجرت خان، قاری عبدالقدوس اور عتیق الرحمن چوہان سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ مودی حکومت پاکستان کیخلاف سازشیں کررہی ہے اور بھارتی خفیہ ایجنسی را دہشتگردی میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی انتہاء پسند قیادت کو یہ نہیں بھولنا چاہئے، کہ پاکستان ایٹمی قوت اور غیرت مند مسلمانوں کا ملک ہے۔ ہم اپنا تحفظ کرنے کیساتھ ساتھ بھارت سے نمٹنا بھی خوب جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے بلوچستان سمیت پورے ملک میں دہشتگردی کر رہا ہے، لیکن اسے یاد رکھنا چاہئے کہ اب بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم برما کے مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے۔ جما عتہ الدعوۃ کے کارکنان انڈونیشیاء پہنچ کر مظلوم مسلمانوں کیلئے رہائشگاہوں اور خوراک و لباس کا انتظام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور مسلم امہ اور پاکستانی حکومت برما کے مسلمانوں کی بھرپور مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ بدھ بخشوؤں نے تاریخ عالم کو شرما رکھا ہے کہ عفت مآب خواتین کے پیٹ چاک کر کے انکے بچوں کو ٹکڑے ٹکڑے کیا جارہا ہے، اور بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ خاموشی سے تماشہ دیکھ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 467529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش