0
Monday 22 Jun 2015 16:42

خیبر پختونخوا حکومت کا کسانوں کو مفت بیج فراہم کرنے کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت کا کسانوں کو مفت بیج فراہم کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کسانوں کو مفت بیج فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اس سال 13 اضلاع میں ریسکیو 1122 کا پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے پاس پشاور، نوشہرہ، مردان اور چارسدہ کو ملانے کیلئے ریلوے ٹریک بنانے کا منصوبہ ہے، وفاق سے بات کی ہے، یہ بہتر منصوبہ ہے، جس کیلئے فنڈز درکار ہیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے میٹرو بس منصوبہ قبول کرنے سے معذوری کا اظہار کیا ہے، ہمارے وسائل اتنے بڑے منصوبے کے متحمل نہیں۔ صوبائی وزیر شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم وہ فنڈز دیں جو خیبر پختونخوا کا حق ہے۔ وزیر بلدیات عنایت اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم میٹروٹریک کیلئے ریلوے کی زمین دے دیں۔ وزیر تعلیم عاطف خان کا کہنا تھا کہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر خیبر پختونخوا میں محکمہ تعلیم کی ترقی کو تسلیم کیا گیا ہے۔ وزیر مذہبی امور حبیب الرحمان نے شکوہ کیا کہ محکمہ حج کا وزیر ہوں لیکن میری حیثیت پوسٹ مین کی ہے، ایک فرد کو بھی حج پر نہیں بھجوا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 468297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش