0
Wednesday 1 Jul 2015 15:53

کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں کے ذمہ داروں کا کڑا احتساب کیا جائیگا، وزیراعظم نواز شریف

کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں کے ذمہ داروں کا کڑا احتساب کیا جائیگا، وزیراعظم نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں میں قیامت خیز گرمی سے ہزاروں اموات پر وزیراعظم میاں نواز شریف کراچی پہنچے، وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں وزیراعظم کو گرمی سے اموات پر بریفننگ دی گئی، ویراعظم کا کہنا تھا کہ غفلت برتنے والے محکموں کا کڑا احتساب کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے سندھ اور وفاق کے درمیان شکایات کے خاتمے کیلئے کمٹی بھی تشکیل دے دی۔ تفصیلات کے مطابق آخرکار وزیراعظم نواز شریف کو کراچی کا خیال آہی گیا، وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے، جہاں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے وزیراعظم کا استقبال کیا، جس کے بعد وزیراعظم وزیراعلیٰ ہاؤس روانہ ہوئے، جہاں وزیراعظم کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاوس میں اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، عبدالقادر بلوچ، شرجیل میمن، مراد علی شاہ، جام مہتاب ڈہر اور کمنشر کراچی موجود تھے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو گرمی سے اموات پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے کراچی میں اموات پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہیں، اس سانحہ میں تمام متعلقہ ادارے جواب دہ ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غفلت برتنے والے محکموں کا کڑا احتساب ہوگا، ذمہ داروں کا شفاف طریقے سے تعین کیا جانا چاہیئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے متاثرین کی طبی امداد کیلئے ہر ممکن اقدمات کئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے معاملہ میں دلچسپی لینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے سندھ اور وفاق کے درمیان شکایات کے خاتمے کیلئے 3 رکنی کمٹی تشکیل دے دی، کمیٹی میں وفاقی وزیر اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور قادر بلوچ شامل ہونگے، کمیٹی سندھ اور وفاق کے درمیان بجلی کے بلوں اور لوڈشیڈنگ کے معاملات اور دیگر تنازعات کو طے کرے گے۔ کمیٹی وزیراعظم کو رپورٹ کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 470680
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش