0
Tuesday 7 Jul 2015 22:36

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی 6 رکنی کابینہ نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی 6 رکنی کابینہ نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی 6 رکنی کابینہ نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا۔ گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر نے وزراء سے حلف لیا۔ اس سلسلے میں چنار باغ میں ایک مختصر تقریب منقعد ہوئی۔ تقریب میں گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر، وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان طاہر حسین، آئی جی پی گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان، چیف جسٹس چیف کورٹ صاحب خان اور دیگر اعلٰی حکام شامل تھے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ گورنر گلگت بلتستان نے وزراء سے حلف لیا، جن میں گلگت سے ڈاکٹر محمد اقبال، حاجی جانباز خان دیامر، حاجی محمد وکیل دیامر، ثوبیہ مقدم دیامر، فرمان علی استور اور گانچھے سے ابراہیم ثنائی شامل تھے۔ حاجی اکبر تابان حلف برداری کی تقریب کا بائیکاٹ کرتے ہوئے تقریب میں شامل نہیں ہوئے اور احتجاجاََ حلف نہیں اُٹھایا۔ قانون ساز اسمبلی میں وزراء کی تقریب حلف برداری کے موقع پر اسمبلی کے مرکزی گیٹ پر حلف برداری کی تقریب میں آنے والوں کی پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی۔ منگل کے روز قانون ساز اسمبلی کے مرکزی دروازے کو عوامی رش کے باعث پولیس نے بند کر دیا اور صحافیوں کو بھی حلف برداری کی تقریب میں جانے سے روک دیا گیا، جبکہ مسلم لیگی کارکنان نے زبردستی گھسنے کی کوشش کی تو پولیس نے لاٹھی چارج کیا، اس دوران ایک شخص کو گرفتار کرکے کینٹ تھانے لے جایا گیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار شخص پولیس اہلکار بتایا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 472198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش