0
Saturday 11 Jul 2015 16:12

گلگت بلتستان، محکمہ پانی و بجلی کے 51 سب انجینئرز کو گریڈ 16 میں ترقی دیدی گئی

گلگت بلتستان، محکمہ پانی و بجلی کے 51 سب انجینئرز کو گریڈ 16 میں ترقی دیدی گئی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ پانی و بجلی کے 51 سب انجینئر ز کو ترقی دے کر اسسٹنٹ انجینئرز بنا دیا گیا ہے۔ سب انجینئرز کو سکیل 11 سے سکیل 16 میں ترقی دی گئی ہے اس سلسلے میں محکمہ سروسز نے نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ترقی پانے والے سب انجینئرز میں محکمہ پانی و بجلی کے 45 الیکٹریکل اور 6 سول انجینئرز شامل ہیں۔ ترقی پانے والے الیکٹریکل سب انجینئرز میں غلام عباس، نور علی، عرفان حسین، شہزاد چنگیزی، عارف حسین، شاہ رئیس، جانباز خان، حاجی بیگ، امتیاز علی، غلام عباس، عقیل خان، انور خان، احسان الحق، حبیب اللہ، محمد عارف، علی احمد خان وزیر اجلال، محمد علی، شفیق علی، محمود عالم، زوالفقارعلی، نجف علی، عارف حسین، وزیر غلام، فدا علی، حبیب الرحمان، جاوید اختر محمد موسی، مشتاق احمد، غلام عباس، غازی جوہر، لیاقت علی، محمد شمیم، علی حیدر، سید مظاہر حسین، مظاہر علی، محمد حسین، عبادت، نیت خان، شیراز خان، محمد الیاس، شہزاد علی، سید خاور عباس، ذاکر حسین اور محمد ایاز شامل ہیں جبکہ سول انجینئرز میں رستم علی، اقبال حسین، محمد سبطین، عبدالراشد، محمد سلیم اور محمد عقیل شامل ہیں۔ واضح رہے کہ مستقل ہونے کے بعد سب انجینئرز گزشتہ 15 سے 25 سالوں تک ترقی کے منتظر تھے ترقی پانے والے اکثر سب انجینئرز ریٹائیرڈمنٹ کے قریب ہیں، سابق حکومت کے دور میں مختلف اداروں میں کام کرنے والے سب انجینئرز کو 33 فیصد کے حساب سے اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔ محکمہ واٹر اینڈ پاور میں 175 سب انجینئرز ہیں 33 فیصد کے حساب سے 58 سب انجینئرز کو ترقی دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 472733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش