0
Monday 13 Jul 2015 23:20

شریف برادران کیخلاف کرپشن تحقیقات 30 ستمبر تک مکمل کی جائیں، چیئرمین نیب

شریف برادران کیخلاف کرپشن تحقیقات 30 ستمبر تک مکمل کی جائیں، چیئرمین نیب
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نیب نے شریف برادران کے خلاف کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے اور تحقیقاتی افسران کو ایک حکم کے ذریعے ہدایت کی ہے کہ تحقیقات 30 ستمبر سے پہلے مکمل کرلی جائیں۔ نیب ذرائع نے انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو انکشاف کیا ہے کہ نیب حکام نے کمرشل بینکوں سے حاصل کئے گئے، شریف برادران کے قرضوں کی مکمل تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں، بالخصوص نیشنل بینک آف پاکستان سے قرضوں کے اجراء اور قرضوں کے ری شیڈول بارے مکمل معلومات حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق نیشنل بینک سے ان کمپنیوں کو قرضوں کی فراہمی کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ جو شریف برادران یا ان کے حواریوں کی ملکیت میں ہیں۔ نیشنل بینک نے گزشتہ دو سالوں میں ان کمپنیوں کو بھی بھاری قرضے فراہم کئے ہیں اور ان کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ چیئرمین نیب نے گزشتہ دس سالوں میں 1193 مقدمات جو سردخانہ میں پڑے تھے، کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تحقیقاتی افسران کو ٹاسک دیا ہے اور اس مقصد کیلئے نیب کے اندر مانیٹرنگ ڈیسک بھی بنادیا گیا ہے، جو مقدمات کی تحقیقات کی رپورٹ طلب کرتا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 473589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش