0
Tuesday 14 Jul 2015 02:19

رینجرز کی زیادتیوں کے حقائق بیان کرنے پر الطاف حسین کیخلاف مقدمات قائم کئے جا رہے ہیں، رابطہ کمیٹی

رینجرز کی زیادتیوں کے حقائق بیان کرنے پر الطاف حسین کیخلاف مقدمات قائم کئے جا رہے ہیں، رابطہ کمیٹی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جیکب آباد، خیرپور، نوشہرو فیروز اور بینظیرآباد کے تھانوں میں الطاف حسین کے خلاف مقدمات درج کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ الطاف حسین نے رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کے حقائق بیان کئے ہیں، تو اس پر سنجیدگی سے غور کرنے کے بجائے الطاف حسین کو ریاستی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اور ان کے خلاف مقدمات قائم کئے جا رہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے مقدمات کے اندراج پر سندھ حکومت کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا، لیکن آج پیپلز پارٹی کی حکومت ایم کیو ایم کے خلاف جس قسم کے رویہ کا مظاہرہ کر رہی ہے، وہ انتہائی قابل مذمت ہی نہیں، بلکہ انتہائی شرمناک بھی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان مقدمات اور اس طرح کے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے نہ تو ایم کیو ایم کی قیادت کو ڈرایا جا سکتا ہے، اور نہ ہی مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد سے روکا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 473622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش