0
Friday 17 Jul 2015 16:05

کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو سمیت 10 سے زائد اہم سرکاری افسران عہدے سے فارغ

کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو سمیت 10 سے زائد اہم سرکاری افسران عہدے سے فارغ
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو سمیت اہم سرکاری افسروں اور 10 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو اور آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے جاری رسہ کشی کے بعد سندھ حکومت نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو عہدے سے ہٹا کر انہیں اینٹی کرپشن یونٹ کا چیئرمین تعینات کر دیا، جبکہ ان کی جگہ مشتاق مہر کو نیا کراچی پولیس چیف تعینات کر دیا گیا ہے۔ غلام قادر تھیبو کو گزشتہ سال جون میں اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا، تاہم ایک سال سے زائد عرصے کے بعد انہیں عہدے سے ہٹا کر مشتاق مہر کو نیا کراچی پولیس چیف تعینات کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق مشتاق مہر ڈی آئی جی کرائم برانچ ہیں، اور ان دنوں چھٹیوں پر سرکاری دورے پر امریکا میں موجود ہیں، وہ عید کے بعد واپسی پر عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

دوسری جانب جن اہم سرکاری افسروں کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے، ان میں ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب سومرو بھی شامل ہیں، جو چھٹیاں لے کر جرمنی فرار ہوئے ہیں، جبکہ سیکرٹری کارپوریشن شادر شمعون اور ڈی جی سندھ کنٹرول بلڈنگ اتھارٹی منظور قادر کاکا بھی فارغ ہونے والوں میں شامل ہیں۔ سندھ حکومت نے 10 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی عہدے سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، فارغ ہونے والوں مں سانگھڑ، دادو جامشورو، سجاول، میرپورخاص اور شکارپور کے ڈپٹی کمشنرز شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 474402
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش