0
Saturday 18 Jul 2015 01:47

اخوان المسلمون سے تعلق کا الزام، 198 کارکنوں کے مقدمات فوجی عدالتوں کے سپرد

اخوان المسلمون سے تعلق کا الزام، 198 کارکنوں کے مقدمات فوجی عدالتوں کے سپرد
اسلام ٹائمز۔ مصر کے پبلک پراسیکیوٹر نے کالعدم مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون سے تعلق کے الزام میں گرفتار 198 کارکنوں کے مقدمات فوجی عدالتوں کے سپرد کر دیے ہیں۔ مذکورہ دو سو اخوانیوں پر الجیزہ اور الغربیہ گورنریوں میں دہشت گردی اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ مصر کے صدر فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی نے ایک سال قبل عدالتی نظام سے متعلق قوانین میں ترامیم کرتے ہوئے سرکاری تنصیبات پر حملوں اور کار سرکار میں مداخلت کے مرتکب افراد کے مقدمات بھی سول کے بجائے فوجی عدالتوں میں نمٹانے کی منظوری دی تھی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد نے 64 مختلف جرائم کا اعتراف کیا ہے جن میں ریلوے لائنوں پر بارودی سرنگوں کی تنصیب، بجلی کی لائنوں کوتباہ کرنے اور موبائل فون ٹاورز کو دھماکوں سے اڑانے جیسی کارروائیاں شامل ہیں۔دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں میں مصرمیں جاری ٹرائل کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مقدمات نمٹانے اور سزائیں دینے کے پس پردہ سیاسی محرکات پر سخت تنبیہ کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 474459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش