0
Friday 24 Jul 2015 23:58

عمران خان جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر کل قوم کو لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے، جہانگیر ترین

عمران خان جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر کل قوم کو لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے، جہانگیر ترین
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر عمران خان قوم کو اپنے لائحہ عمل سے کل آگاہ کریں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں رپورٹ کا مفصل جائزہ لیا جائے گا جب کہ عمران خان کی جانب سے تمام ارکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ رپورٹ پڑھ کر آئیں تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کل پریس کانفرنس کے دوران آئندہ کے لائحہ عمل سے بھی قوم کو آگاہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 475718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش