0
Monday 27 Jul 2015 19:15
عمران خان کو سیاسی طور پر بالغ نظری کا مظاہر ہ کرنا چاہیے، عدلیہ پر اعتماد انکی غلطی تھی

ہمارے حکمران خدمت خلق کی بجائے کاروبار کو مضبوط کرنے کیلئے سیاست میں آتے ہیں، علامہ ناصر عباس

ہمارے حکمران خدمت خلق کی بجائے کاروبار کو مضبوط کرنے کیلئے سیاست میں آتے ہیں، علامہ ناصر عباس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کے ساتھ ساتھ ان مدارس کے خلاف بھی آپریشن ہونا چاہیے جنہوں نے دہشت گرد پال رکھے ہیں اور باقاعدہ دہشت گردوں کے ساتھ ان کے روابط کے شواہد ملے ہیں، سیاستدان ہر گزرتے دن کے ساتھ مالدار جبکہ ملک اور عوام غریب سے غریب تر ہوتے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے ٹیکسلا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو سیاسی طور پر بالغ نظری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، عدلیہ پر اعتماد ان کی غلطی تھی، اجماع مرکب ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے، موجود ہ حکومت کو کلین چٹ نہیں دی جاسکتی، حالیہ فیصلہ دے کر عدلیہ نے اپنا مقام گرایا ہے۔ پاکستان بھر کی پولیس سیاسی ہوچکی ہے، جس کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں اور پولیس عوام کا اعتماد مکمل طور پر کھو بیٹھی ہے، جس کی وجہ سے رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیس کی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔

علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگ پولیس کو اپنی سیاسی غنڈہ گردی کے لئے استعمال کر رہے ہیں، رینجرز کا کراچی سمیت ملک بھر میں بڑوں کے خلاف آپریشن خوش آئند ہے، کراچی آپریشن کے ساتھ ساتھ ان مدارس کے خلاف بھی آپریشن ہونا چاہیے جنہوں نے دہشت گرد پال رکھے ہیں اور باقاعدہ دہشت گردوں کے ساتھ ان کے روابط کے شواہد ملے ہیں۔ دہشت گردی کے ناسور کا راستہ روکا جائے، آج داعش پاکستان میں داخل ہوچکی ہے اور باقاعدہ سلیپر سیلز کے طور پر اپنی کارروائیاں انجام دے رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں رہنما ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ ہمارے حکمران خدمت خلق کی بجائے اپنے کاروبار کو مضبوط کرنے کے لئے سیاست اور اقتدار میں آتے ہیں۔ سیاستدان ہر گزرتے دن کے ساتھ مالدار اور ملک اور عوام غریب سے غریب تر ہوتے جا رہے ہیں۔ ریلیف آپریشن سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ گلگت سے لیہ تک مجلس وحدت مسلمین کا سیلاب زدگان کے لئے ریلیف آپریشن جاری ہے، علامہ راجہ ناصر عباس نے سید اسد شاہ، سید ضیغم شاہ اور سید سرفراز شاہ کے والد اور نوجوان صحافی سید وسیم شاہ کے نانا جان کی وفات پر انکے گھر جا کر تعزیت کی۔
خبر کا کوڈ : 476361
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش