0
Wednesday 5 Aug 2015 13:19

کراچی، سرکاری اداروں میں نوکری کا جھانسہ دیکر مال بٹورنے والے ٹارگٹ کلر نکلے، ترپن افراد کے قتل کا انکشاف

کراچی، سرکاری اداروں میں نوکری کا جھانسہ دیکر مال بٹورنے والے ٹارگٹ کلر نکلے، ترپن افراد کے قتل کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں سرکاری اداروں میں نوکری کا جھانسہ دے کر مال بٹورنے والے ٹارگٹ کلر نکلے۔ گرفتار تین ملزموں نے تریپن افراد کے قتل کا انکشاف کیا ہے۔ ایف آئی اے کوآپریٹ کرائم سرکل نے اٹھائیس جولائی کو ملزم ذیشان اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کیا۔ تفتیشی افسران کو اندازہ نہیں تھا کہ سوشل میڈیا پر ملازمت کا جھانسہ دے کر مال بٹورنے کے الزام میں گرفتار کئے جانے والے ملزم درحقیقت ٹارگٹ کلر ہیں۔ مختلف پہلوں پر تفتیش ہوئی تو ذیشان نے انکشاف کیا کہ اس نے تئیس افراد کو قتل کیا جبکہ اس کے ساتھی حسن علی اٹھارہ اور مشہود عرف عمران برانڈ بارہ افراد کے قاتل ہیں۔ تینوں ملزموں کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 478035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش