0
Saturday 15 Aug 2015 00:08

فریال تالپور تین ماہ بعد دبئی سے کراچی پہنچ گئیں، ایف آئی اے حکام کا بھرپور پروٹوکول

فریال تالپور تین ماہ بعد دبئی سے کراچی پہنچ گئیں، ایف آئی اے حکام کا بھرپور پروٹوکول
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اور پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور تین ماہ بعد دبئی سے کراچی پہنچ گئی ہیں۔ ائیرپورٹ پر ایف آئی اے حکام نے انہیں بھرپور پروٹوکول دیا۔ فریال تالپور ائیرپورٹ سے سیدھی اپنے گھر چلی گئیں۔ میڈیا میں ان کی مبینہ کرپشن کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں اور کہا جا رہا تھا کہ انہوں نے بھی پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں بہتی گنگا میں خوب ہاتھ دھوئے اور یہ کہ ایف آئی اے ان سے کرپشن کے بارے میں پوچھ گچھ کرے گی۔ فریال ائیرپورٹ پہنچیں تو ایف آئی اے حکام نے انہیں نہ صرف بھرپور پروٹوکول دیا بلکہ انہیں ائیرپورٹ پر وی وی آئی پی لاؤنج لایا گیا اور خصوصی پروٹوکول میں گھر روانہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 479902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش