0
Sunday 16 Aug 2015 21:39

حج آپریشن کا آغاز، پہلی حج پرواز 150 عازمین کو لیکر کراچی سے سعودی عرب روانہ

حج آپریشن کا آغاز، پہلی حج پرواز 150 عازمین کو لیکر کراچی سے سعودی عرب روانہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز ہو گیا ہے، پہلی حج پرواز 150 عازمین کو لے کر کراچی سے سعودی عرب کیلئے روانہ ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پہلی حج پرواز 150 عازمین کو لے کر کراچی سے سعودی عرب کیلئے روانہ ہوئی، عازمین کو الوداع کہنے کے لئے پی آئی اے، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور وزارت مذہبی امور کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، جبکہ حجاج کرام کے ساتھ آنے والوں کو ایئرپورٹ کی حدود میں داخلے کی اجازت نہ ملی، جس کے باعث بڑی تعداد میں حجاج کرام کے رشتے داروں کو مایوس ہی گھروں کو لوٹنا پڑا۔ آج 3 حج پروازیں عازمین کو لے کر سعودی عرب کے لئے روانہ ہونگی۔ اس سال 1 لاکھ 48 ہزار 368 حج پر جائیں گے۔ حج آپریشن 16 ستمبر تک جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 480241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش